جنرل قاسم سلیمانی کا قتل امریکہ کا تکفیری دہشت گردی کیلئے سب سے بڑا تحفہ تھا: ایڈمیرل شمخانی

تہران، ارنا – ایرانی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل امریکہ کا تکفیری دہشتگردی اور اپنے حامیوں کے لئے سب سے بڑا تحفہ تھا۔

یہ بات ایڈمیرل "علی شمخانی" نے ہفتہ کے روز شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل سے متعلقہ سیاسی - قانونی تعقیبی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صیہونیوں کی طرف سے شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے خلاف نفرت کی وجہ خطے میں تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے ناقابل فراموش کردار اور امریکی انسداد دہشت گردی شو کو بے نقاب کرنا تھی۔
ایڈمیرل شمخانی نے کہا کہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف حقیقی معرکہ آرائی میں ان دونوں کمانڈروں کی کوششوں کو سراہنا چاہئے کیونکہ ان کی مخلصانہ کوششوں سے دنیا کے تمام حصوں میں تکفیری دہشت گردی کے بغاوت کو روک دیا گیا ہے۔
.ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 4 =