4 جولائی، 2020 2:46 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83843842
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار 198 ہزار 949 افراد کا علاج

تہران، ارنا - ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 237 ہزار و 878 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 198 ہزار و 949 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کی سربراہ "سیما سادات لاری" نے ہفتہ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار و 449 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
سادات لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 237 ہزار و 878 افراد کوویڈ- 19 سے مبتلا ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 148 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار و 408 افراد تک بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 198 ہزار و 949 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار تین ہزار و 136 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
 انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ملک میں ایک ملین و 769 ہزار 520 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے ملک کے جنوبی صوبے خوزستان، کردستان، بوشہر، ہرمزگان، کرمانشاہ، ایلام، آذربائیجان غربی اور شرقی اور خراسان رضوی کی صورتحال کو غیر معمول ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 8 =