ایرانی وزیر خارجہ ورچوئل بحیرہ روم کے مکالمے فورم میں تقریر کریں گے

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ بحیرہ روم کے مکالمے فورم (2020 MED) جس کا آن لائن کے طور پر انعقاد کیا جائے گا، میں تقریر کریں گے۔

ایرانی دارالحکومت تہران میں قائم اٹلی کے سفارتخانے نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں اعلان کردیا کہ ایرانی وزیر خارجہ "محمد  جواد ظریف" اٹلی میں آن لائن بحیرہ روم کے مکالمے فورم میں تقریر کریں گے۔
ظریف اس نشست میں اطالوی ادارہ برائے خارجہ پالیسی اسٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل "پائلو مگری" کے ساتھ خارجہ پالیسی پر بات چيت کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ پیر کے روز شام کے موقع پر آن لائن نشست میں خطاب کریں گے۔
2020 MED نشست کا موضوع جس کا نعرہ " ایک چیلنج ، ایک مشترکہ حکمت عملی" ہے، مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ میں کرونا وائرس کے چیلنجز کا جائزہ لینا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 4 =