ایرانی وزیر خارجہ کی اپنے پاکستانی ہم منصب کی صحت یابی کیلئے دعا

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کرونا وائرس کے شکار ہونے والے اپنے پاکستانی ہم منصب کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

"محمد جواد ظریف" نے ہفتہ کے روز اپنے ایک پیغام میں پاکستانی وزیر خارجہ "شاہ محمود قریشی" کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
ظریف نے کہا کہ ہم قریشی کی لمبی زندگی اور اچھی صحت کے لئے دعا گو ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوویڈ-19 سے متعلق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ٹیسٹ مثبت ہوا۔
رپورٹ کے مطابق قریشی اب قرنطینہ میں ہیں اور علاج ہور رہے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 16 =