3 جولائی، 2020 2:51 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83842805
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار 196446 مریض صحت یاب

تہران، ارنا - ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 235429 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 196446 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کی سربراہ "سیما سادات لاری" نے جمعہ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار و 566 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

سادات لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 235429 افراد کوویڈ- 19 سے مبتلا ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 154 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار اور 260 افراد تک بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 196446 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار 3123 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ملک میں 1 ملین و ۷۴۴ ہزار و ۹۵۸ ایک ملین کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے خوزستان، کردستان، کرمانشاه، ہرمزگان، بوشهر، خراسان رضوی و ایلام کے صوبوں کی صورتحال کو غیر معمول قرار دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =