2 جولائی، 2020 3:11 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83842217
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار 194ہزار اور 98 افراد صحت یاب

تہران، ارنا – ایرانی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 232863 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 194ہزار اور 98 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

یہ بات ایرانی محکمہ صحت کی ترجمان خاتون سیما سادات لاری نے جمعرات کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 2ہزار 652نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 232 ہزار اور 863افراد کوویڈ- 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بدقسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 148بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار  اور 106 افراد تک بڑھ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 6 =