1 جولائی، 2020 8:42 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83841448
0 Persons
ایران اور ایکو تنظیم کے ثقافتی تعاون کا اضافہ ہوگا

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ ثقافت کے نائب سربراہ اور اقتصادی تعاون تنظیم ایکو کے سربراہ نے ایک ملاقات میں باہمی ثقافتی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

اس موقع پر ایکو تنظیم کے سربراہ "سرور بختی" نے ای سی او کے ممبر ممالک میں ثقافتی سرگرمیوں میں توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعاون کے شعبے میں ایک اہم محورسائنسی، فنکارانہ اور ادبی شخصیات کے اعزاز میں تقریبات کا انعقاد ہے اور ان میں سے کچھ پروگراموں کو یونیسکو نے بھی آگے بڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں بہت ساری ثقافتی مشترکات ہیں اور ہم کتابیں شائع کرنے اور ثقافتی مشہور شخصیات کے کاموں کو دوسری زبانوں میں ترجمہ کرنے پر کام کرسکتے ہیں۔

بختی نے کہا کہ ایکو تنظیم میں بہت سی کتابیں اب کثیر لسانی شکل میں دستیاب ہیں اور وہ اشاعت کے لئے تیار ہیں جن کی حمایت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ای سی او کے ممبر ممالک کی لائبریریوں کے وسائل کو تقویت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ممبر ممالک کی لائبریریوں میں کتابوں کا عطیہ دینا ممالک کے مابین ثقافت پھیلانے کیلئے ایک بہت موثر اقدام ہے۔

سرور بختی نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے ایکو رکن ممالک میں ثقافتی منصوبوں کا انعقاد کرسکتے ہیں تا کہ ممالک کے مابین تعلقات کو وسعت دی جا سکیں۔

انہوں نے ثقافتی نمائشوں کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے ایکو رکن ممالک میں کتابون کے میلوں کے انعقاد پر زور دیا۔

اس موقع پر ایرانی محکمہ ثقافت کے نائب سربراہ "محسن جوادی" نے کہا کہ  ای سی او کے ممبر ممالک میں ثقافتی مشہور شخصیات کے لئے تہوار کے انعقاد سے متعلق ہم ایک ورکنگ گروپ کا انتخاب کرسکتے ہیں اور اسے پیشہ وارانہ طور پر چل سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑے شخصیات میں سے ان لوگوں کو چننا چاہیے جنہیں برسوں سے کم توجہ دی گئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 12 =