1 جولائی، 2020 7:51 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83841405
0 Persons
شام میں امن کا قیام ہوگا: ظریف

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران، روس اور ترکی نے آستانہ امن عمل کے ضامن ممالک کی حیثیت سے تناؤ میں کمی، سیاسی طریقے کو بروئے کار لانے اور انسانہ دوستانہ امداد کی فراہمی کیلئے مزید تعاون پر زوردیا ہے لہذا شام میں امن کا قیام ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے بدھ کے روز آستانہ امن عمل کے تین فریقی سربراہی اجلاس کے بعد ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آستانہ امن عمل کے ضامن ممالک نے تناؤ میں کمی، سیاسی طریقے کو بروئے کار لانے اور انسانہ دوستانہ امداد کی فراہمی کیلئے مزید تعاون پر زوردیا ہے لہذا شام میں امن کا قیام ہوگا۔ 

واضح رہے کہ ایرانی صدر ممکلت نے آستان امن عمل کے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آستانہ امن عمل نے شامی بحران کے پُرامن حل کا واحد کامیاب عمل کے طور پر بہت ساری کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس کا تحفظ آستانہ امن عمل کے تین ضامن ممالک کی ذمہ داری ہے۔

اس کے علاوہ آستانہ امن عمل کے ضامن ممالک کے صدور نے ایک مشترکہ بیان میں شامی عوام کی پریشانیوں کے خاتمے کیلئے شام بھر میں فوری اور محفوظ انسان دوستانہ امداد کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امتیازی سلوک، سیاست یا پیش رو شرائط سے قطع نظر تمام شامی باشندوں کیلئے اپنی امداد میں اضافہ کرے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 1 =