ایرانی اسپیکر کا اسرائیلی قبضے سے متعلق بین الاقوامی فورمز کے سربراہوں کو خط

تہران، ارنا – ایرانی اسپیکر نے بین الاقوامی فورمز کے سربراہوں کو لکھے گئے الگ الگ مراسلوں میں صیہونی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کے روکنے اور موثر کاروائی اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

محمد باقر قالیباف نے منگل کے روز بین الاقوامی پارلیمانی تنظیموں اور اداروں کے سربراہان اور سیکرٹری جنرلز جیسے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرش، عالمی بین الپارلیمانی یونین کی سربراہ ' گابرییلا کوئواس بارون'، اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رکن ممالک کی پارلیمانوں کی یونین کے سیکرٹری جنرل ' محمد قریشی'،  اور اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل 'یوسف العثیمین'اور ایشیائی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل "محمد رضا مجیدی' کے ناموں سے الگ الگ پیغامات لکھ کر ان سے صہیونی حکومت کے غاصبانہ، اشتعال انگیز، غیر قانونی اقدامات کے فوری روکنے کیلیے موثر اقدام اٹھانے کا مطالبہ کر کے مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت سے متعلق ایرانی پارلیمنٹ کے موقف پر زور دیا۔

قالیباف نے مزید کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں  فلسطین میں قابض صہیونی حکومت کوویڈ 19 کے اس عالمی بحران اقوام متحدہ کی قرار دادوں، عالمی رائے عامہ اور سیاسی مخالفتوں کی پرواہ کیے بغیر اپنی توسیع پسندانہ پالیسیاں اور قبضے کے منصوبوں کو تیز کرتی جارہی ہے اور مغربی کنارے کے کچھ حصوں کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ضم کرنے کا خواہاں ہے۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ صہیونی ریاست کے یہ اقدامات اور ناپاک عزا‏ئم بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں بالخصوص قرارداد 2234 کے برخلاف اور فلسطینی عوام اور اس کے تاریخی حقوق کے خلاف ایک نئی جارحیت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بلاشبہ ، فلسطین پر قبضے اور فلسطینی عوام کے حقوق کو پامال کرنے کا تسلسل علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لئے دائمی خطرہ ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 10 =