1 جولائی، 2020 2:38 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83840994
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار 191487 افراد کا علاج

تہران، ارنا - ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 230211 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 191487 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کی سربراہ "سیما سادات لاری" نے بدھ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار و 549 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
سادات لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 230211افراد کوویڈ- 19 سے مبتلا ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 140 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار و 958 افراد تک بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار 3081 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
 انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ملک میں ایک ملین و 693 ہزار اور 242 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے ملک کے جنوبی صوبے خوزستان، کردستان، آذربایجان‌ غربی و شرقی، ہرمزگان، بوشہر، خراسان رضوی اور کرمانشاه کی صورتحال کو غیر معمول ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 5 =