ایران کو 2027 کے ایشین کپ کی میزبانی کیلئے باضابطہ طور پر نامزد کیا گیا ہے

تہران، ارنا - ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے ایران کو 2027 کے ایشین کپ کیلیے میزبانی کرنے والے امیدواروں میں سے ایک کے طور پر باضابطہ اعلان کیا ہے۔

گذشتہ روز  2027 کو ایشین کپ کی میزبانی کے لئے ممالک کی تیاری کے اعلان کے لئے قانونی مہلت ختم ہوگئی اور ایشین کنفیڈریشن نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے نامزد کردہ ممالک کے ناموں کا اعلان کیا۔

بھارت ، ایران ، قطر ، سعودی عرب اور ازبکستان وہ پانچ ممالک ہیں جنھوں نے ایشین کپ کی میزبانی کے لئے مطالبہ کیا ہے۔

ایران نے اس سے قبل 2019 ایشین کپ کی میزبانی کے لئے درخواست دی تھی، لیکن اپنی درخواست کو واپس لے لیا ہے جو  بالآخر متحدہ عرب امارات اس ٹورنامنٹ کا میزبان بن گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 7 =