1 جولائی، 2020 10:52 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83840472
0 Persons
دنیا نے قبول کیا ہے کہ امریکہ بھروسے کے قابل نہیں: ایران

تہران، ارنا - ایران کے صدراتی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ دنیا نے اس حقیقت کو قبول کیاہے کہ امریکہ بھروسے کے قابل نہیں۔

یہ بات محمود واعظی نے گزشتہ روز اپنی ایک ٹوئٹ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ یکطرفہ پن اور جوہری معاہدے سے واشنگٹن کا نظریہ نے بین الاقوامی معاہدوں کو مجروح کرنے سے پہلے امریکی عالمی قیادت کو چیلنج کیا ہے اور دنیا نے قبول کیا ہے کہ امریکہ بھروسے کے قابل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایران جوہری معاہدے کے تحت قرار داد 2231 کے نفاذ سے متعلق سربراہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا گزشتہ رات آغاز کیا گیا۔

منعقدہ اس اجلاس جو دنیا میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے آن لائن انعقاد کیا گیا، میں قرارداد نمبر 2231 کے نفاذ کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق سربراہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کو پڑھ کر سنایا گیا۔

منعقدہ اس اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام اراکین نے اپنے اپنے نقطہ نظروں کا اظہار کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے آن لائن اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سلامتی کونسل کیجانب سے اقدامات اٹھانے میں تاخیر کو کثیرالجہتی اور قانونی کی بالادستی کیلئے بہت بڑا دھچکا قرار دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 11 =