ایکو رکن ممالک کے درمیان مشترکہ فلمی پروڈکشن کی توسیع

تہران، ارنا- ایکو اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ "سرور بختی" نے فارابی سینما فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر "علیرضا تابش" سے ایک ملاقات میں ایکو رکن ممالک کے درمیان تعاون بالخصوص مشترکہ فلمی پروڈکشن کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق، بختی نے اس ملاقات میں ان دونوں تنظیموں کے درمیان تعمیری تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ باہمی تعاون میں مزید فروغ آئے گا۔

اس موقع پر فارابی سینما فاونڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے "باہمی تعاون کیلئے نئے راستے نکالنے" پر ایکو تنظیم کے سربراہ کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا انٹرنیٹ کے ہوتے ہوئے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران ثقافتی سرگرمیوں کو روکا نہیں جاسکتا اور سائبر اسپیس کے ذریعے بعض سرگرمیوں بشمول گفتگو، پینل، ورکشاپس اور حتی کہ تہواروں کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اس ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں اداروں کے مابین جلد ہی ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوں گے جس کے مطابق سنیما کے مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون، ای سی او کی مشہور شخصیات کے بارے میں فلم سازی، سائبر اسپیس میں تعلیمی ورکشاپوں کا آغاز اور ای سی او فلم فیسٹیول کے انعقاد کا آغاز ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 8 =