ایرانی انیمیشن کو امریکی میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- ایرانی فنکار کی بنائی گئی انیمشین "ملکوت" کو امریکی صوبے فلوریڈا میں منعقدہ فلم فیسٹیول میں 2 انعاموں سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون ایرانی ہدایت کار "فرنوش عابدی" کی بنائی گئی انیمیشن "ملکوت" کو امریکی صوبے فلوریڈا میں منعقدہ فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

منعقدہ اس میلے میں ملکوت انیمیشن کو ناظرین کی پسندیدہ انیمشین سمیت تجرباتی انیمیشن سیکشن میں اسے بہترین کام کے طور پر بھی منتخب کیا گیا ہے۔

اس انیمیشن کی کہانی کسی پیانسٹ کی زندگی پر مبنی ہے جو اپنی بیوی کی جان کے بدلے اپنے ہاتھوں کو موت کی گھاٹ میں ڈال دیتے ہیں۔

یہ بات قبال ذکر ہے کہ فلوریڈا میلے کا 2016ء سے انعقاد کیا جاتا ہے اور آج کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اس کا آن لائن انعقاد کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 13 =