ایران کی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حالیہ دہشتگردی حملے کی مذمت

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز کے دوران پاکستانی شہر کراچی کے اسٹاک ایکسچینج میں دہشتگردی حملے کی مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق "سید عباس موسوی" نے کراچی کے اسٹاک ایکسچنیج میں دہشتگردی حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی کے لعنت سے نمٹنے کا واحد طریقہ علاقائی ممالک کے درمیان تعاون ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کے دوران کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 3 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے جبکہ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگرد گروپ بلوچ لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =