چوتھی صدی ہجری سے متعلق قرآن مجید ایرانی قومی لائبریری کو عطیہ کیا گیا

تہران، ارنا – ایرانی قومی لائبریری کے ڈائریکٹر جنرل برائے خطوط اور نایاب کتابوں کے امور نے کہا ہے کہ چوتھی صدی ہجری سے متعلق قرآن مجید ایرانی اس لائبریری کو عطیہ کیا گیا۔

یہ بات "علی اوجبی" نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم ایرانی ہم وطنوں کے ذریعہ اس پرانے قرآن کے علاوہ ایک خوبصورت شاہ نامہ اور دعا کے میدان میں ایک پرانی نسخہ ایران کے قومی آرکائیوز اور لائبریری کو عطیہ کیا گیا ہے۔
ایران کی قومی لائبریری قدیم اسلامی اور ایرانی متون کے مسودات کا ذخیرہ ہے جس میں چالیس ہزار سے زیادہ قیمتی نسخے موجود ہیں۔
ان نسخوں میں زیادہ تر قرآن مجید اور کچھ دستاویزات پر مشتمل ہیں جو قرآن کے بارے میں ریکارڈ اور مختلف ممالک سے تیار کی گئیں ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 13 =