ایران کوویڈ 19 ویکسین تیار کرنے کے میدان میں داخل ہوگیا ہے

تہران، ارنا – ایرانی وزیر صحت اور میڈیکل سائنسز نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کوویڈ 19 ویکسین کی تیاری میں بہت موثر اقدامات اٹھایا ہے اور اس ویکسین کا انسانی جانچ کا مرحلہ جلد شروع ہوگا۔

ڈاکٹر سعید نمکی نے کہا کہ ایرانی عوام کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ خوش قسمتی سے ملک میں کوویڈ 19 ویکسین کی تیاری میں بہت موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے چار مہینوں کے دوران اس ویکسین کی تیاری میں ایرانی سائنسدانوں کی سرگرمیوں کو قریب سے دیکھا ہے نتائج بہت امید افزا ہیں اور ویکسین کے لئے جانوروں کا ٹیسٹ کامیاب رہا ہے ، اور ویکسین کا انسانی کلینیکل آزمائشی مرحلہ جلد ہی شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق، اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر 225 ہزار و 205 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 186 ہزار180 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس کی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 670 تک بڑھ گئی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =