امریکہ دوسرے ممالک کو سلامتی کونسل کی قرارداد کے نفاذ کیلئے سزا دے رہا ہے: ظریف

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں امریکہ واحد ملک ہے جو ان ممالک کو سزا دیتا ہے جو سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی نہیں کرتے ہیں۔

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے پیر کے روز اپنے ٹوئٹر پیج پر کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نہ صرف جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی دھمکی دیتا ہے بلکہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں قانون کی عزت کرنے والے ممالک کو سزا دینے میں یہ بھی پہلا مقام ہے۔
ظریف نے کہا کہ ہم کل منگل کے روز دوپہر کے وقت سلامتی کونسل کی آن لائن نشست پر خطاب کریں گے۔
یاد رہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے گزشتہ روز کہا کہ ظریف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ورچوئل اجلاس میں تقریر کریں گے۔
انہوں نے امریکہ کی سنیپ بیک میکنزیم کے آغاز کی دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اتنے مضبوط نہیں ہے کہ وہ اس کام کو انجام دے سکا، انہوں نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے اور ایٹمی معاہدے اور قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کی، وہ ایٹمی معاہدے اور اس کی کامیابیوں کو ختم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 13 =