کروشین وزیر خارجہ نے ایران جوہری معاہدے کو سفارتکاری کے میدان میں ایک عظیم کامیابی قرار دے دیا

بلغراد، ارنا- کروشیا کے وزیر خارجہ نے زگریب میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے ایک ملاقات میں جوہری معاہدے کو سفارتکاری کے میدان میں ایک عظیم کامیابی قرار دیتے ہوئے اس کے تحفظ پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، "گوردان گرلیچ رادمان" نے پیر کے روز "پرویز اسماعیلی" کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان رابطے کو زگریب اور تہران کے درمیان اچھی تعلقات کی علامت قرار دے دیا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اشترکات پر تبصرہ کرتے ہوئے اس شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران سے تعاون پر دلچسبی کا اظہار کردیا۔

اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کروشیا کو یورپی کونسل کی اپنی چھ ماہ کی صدارت کے دوران کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یوروپی یونین کی تشکیل کثیرالجہتی، بات چیت اور اجتماعی شرکت پر مبنی ہے اور ایران یورپی یونین کی آزادی اور وقار کا خیر مقدم کرتا ہے۔

اسماعیلی نے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے دوستی اور ثقافتی اشتراکات پرتبصرہ کرتے ہوئے  باہمی تعلقات کو مضبوط قرار دے دیا۔

انہوں نے ایران اور کروشیا کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ سمیت معاشی شعبے میں صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے باہمی سیاسی اور ثقافتی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید تعاون کیلئے موجودہ بے پناہ صلاحیتوں اور مواقع سے فائدہ اٹھانے پر زوردیا۔

کروشیا کی یورپی یونین کی کونسل کی صدارت، کرونا وائرس کے بحران اور اس سے نمٹنے میں عالمی یکجہتی اور ممالک کے تجربے کی منتقلی، کثیرالجہتی، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور یورپی یونین کے وعدوں پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت سے متعلق پیشرفت اور ایران جوہری معاہدے وہ دیگر موضوعات تھے جن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 1 =