ڈیٹا سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے مقصد سے ایرانی ای میل کا نفاذ

تہران، ارنا- ایران کی ایک علم پر مبنی کمپنی کے ماہرین نے ڈیٹا سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے مقصد سے ملکی ساختہ ای میل کا ڈیزائن اور نفاذ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین "سلمان افشار کرمانی" نے کمپنی کی تیارہ کردہ مصنوعات میں سے ایک "ای میل چاپار" سافٹ ویئر کے نفاذ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چاپار کی تیاری سے قبل اس شعبے میں مارکیٹ کے 95 فیصد 4 غیر ملکی مصنوعات کے ہاتھ میں تھی لیکن اب مارکیٹ میں داخل ہونے کے 4 سال بعد ہم 30 فیصد کے حصے کو غیر ملکی مصنوعات سے لینے اور ان کی جگہ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروڈکٹ کا نیا ورژن کلاؤڈ کمپیوٹنگ پر مبنی ہے اور اس کے دیگر خصوصیات میں سے ایک اعلی سیکورٹی کی فراہمی ہے۔

افشار کرمانی نے کہا کہ چونکہ سرکاری ڈیٹا کو ای میل کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے تو ہم نے اس سلسلے میں صارفین کو یقین دلانے کیلئے تحقیقی و ترقیاتی شعبے میں سیکیورٹی کے معاملے پر روشنی ڈالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری یونیورسٹیاں اور ادارے اس ملکی ساختہ ای میل کے صارفین ہیں اور فی الحال 30 کے قریب یونیورسٹیوں اور 30 ​​سرکاری ایجنسیاں اس پروڈکٹ کو استعمال کررہی ہیں اور ساتھ ہی 10 نجی اداروں نے بھی اس پروڈکٹ کی خریداری کی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =