29 جون، 2020 6:46 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83838548
0 Persons
ایرانی سینما کی عالمی کامیابیاں

تہران، ارنا- ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی دستاویزی فلموں اور انیمیشنز نے حالیہ سالوں کے دوران متعدد بین الاقوامی ایوارڈز جیتنے سے دنیا میں ایرانی فن کا نام بلند کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی دستاویزی فلموں نے رواں سال کے دوران دنیا کے 137 سے زائد بین الاقوامی میلوں میں حصہ لیا ہے۔

ان فلموں کو 137 بین الاقوامی میلوں میں نمائش کیلئے پیش ہونے کے علاوہ 39 عالمی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے جو کسی حد تک دستاویزی فلمیں بنانے والے ایرانی فلم سازوں کیلئے ایک ریکارڈ ہے۔ 

اس حوالے سے ایرانی ہدایت کار "یاسر طالبی" کی بنائی گئی دستاویزی فلم "Beloved" نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 بین الاقوامی ایوارڈز کو اپنے نام کرلیا ہے۔

اس فلم کے جیتے گئے اہم بین الاقوامی انعاموں کا روس میں منعقدہ کازان میلے کی سب سے بہترین فلم کا ایوارڈ، چین میں منعقدہ شنگھائی فلم فیسٹیول کا ایوارڈ، جنوبی کوریا کے الجو فیسٹیول کی ایشیاء پیسیفک سینما ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (نیٹپیک) کی بہترین دستاویزی فلم، اطالوی مذہبی میلے کا خصوصی جیوری انعام اور عراق میں منعقدہ سلیمانیہ فلم فیسٹیول کے ایوارڈ کا نام لیا جا سکتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =