ایرانی رودکی فاؤنڈیشن اور ویانا اوپرا کے درمیان مشترکہ تعاون کا جائزہ

تہران، ارنا- ایرانی رودکی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور ویانا کے سرکاری اوپرا کے نائب سربراہ برائے تکنیکی امور نے ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے باہمی تعاون بشمول "وحدت" ہال کی از سر نو تعمیر پر بات چیت کی۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں تعنیات آسٹریلیوی سفیر کے نائب سربراہ اور آسٹریا کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر "الکساندر ریگر" نے رودکی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر "مہدی افضلی" اور ویانا اسٹیٹ اوپرا کے ڈپٹی ٹیکنیکل ڈائریکٹر "کریستوفر ویدورا" سے ایک ملاقات میں آرٹس کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

منعقدہ اس ویڈیو کانفرنس کے دوران، وحدت ہال اور ویانا اوپرا ہاؤس کی مشترکہ خصوصیات کے پیش نظر، وحدت ہال کے مشینری اور تکنیکی حصے کی از سر نو تعمیر اور موسیقی کے آلات کے ذخیرہ کرنے والے سازوسامان  کو معیاری بنانے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے فنکاروں کی موجودگی سے آرٹس پروگرام کے انعقاد پر پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان فنکارانہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مشترکہ پرفارمنس کا انعقاد اور آن لائن ایجوکیشنل ماسٹر کلاسز تشکیل دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ آرٹ ہالوں کے دوبارہ کھولنے کیلئے تجویز کردہ ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق، دونوں فریقوں نے اس شعبے میں اپنے تجربات کے تبادلے پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =