ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 186 ہزار 180 افراد صحت یاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر 225 ہزار و 205 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 186 ہزار180 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے پیر کے روز ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس کا شکار 2 ہزار 536 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں یک ہزار و 461 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور اب مجموعی طور پر ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 225 ہزار 205 تک پہنچ چکی ہے۔
لاری نے مزید کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کوویڈ-19 سے متاثرہ 162 افراد کا انتقال ہوگیا ہے اور اب کرونا وائرس کی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 670 تک بڑھ گئی ہے۔
محکمہ صحت کی ترجمان نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس کا شکار 186 ہزار 180 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ تین ہزار 37 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ابھی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 10 لاکھ 639 ہزار 78 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 7 =