28 جون، 2020 9:10 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83837384
0 Persons
ایران دنیا میں انسداد منشیات کا علمبردار ہے

لندن، ارنا- ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد منشیات اور جرائم کی روک تھام کی رپورٹ سمیت منشیات کی ضبطگی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران، دنیا میں انسداد منشیات کا علمبردار ہے۔

ان خیالات کا اظہار "کاظم غریب آبادی" نے اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران، اقوام متحدہ کیجانب سے شائع شدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں 704 ٹن ضبط شدہ افیون کے 644 ٹن، 97 ٹن ضبط شدہ ہیروئین کے 25 ٹن اور ضبط شدہ  43 ٹن مورفین کے 21 ٹن کو صرف ایران نے ضبط کیا ہے۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے 82 فیصد کی مختلف قسم کی منشیات کی ضبطگی سے انسداد منشیات کے صف اول کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کی ضبطگی کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے بعد افغانستان اور پاکستان کی باری آتی ہے جنہوں نے بالترتیب 50 ٹن اور 29 ٹن مختلف قسم کی منشیات کو ضبط کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے 2018ء میں 100 ٹن چرس کا ضبط کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کیجانب سے منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کی کوششیں ان بین الاقوامی وعدوں سے کہیں آگے نکل چکی ہیں۔

پاکستان اور افغانستان سے پڑوسی ہونے اورعالمی سطح پر کھلے پانیوں تک رسائی کی وجہ سے ایران کے دشمن عناصر ایک طرف اسمگلنگ مافیا کا استعمال کرتے ہوئے بے روزگار نوجوانوں کو من گھڑت وعدوں کیساتھ منشیات کی ترسیل اور تقسیم کیلئے راغب کرنے کا دھوکہ دیتے ہیں اور دوسری طرف ملک کے مستقبل بنانے والوں کو نشے کے جال میں پھنس دیتے ہیں۔

اور یہ ایسے وقت ہے جب ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد منشیات کیخلاف جنگ کیلئے پختہ عزم رکھتے ہوئے "منشیات کی روک تھاک پر تمام حکومتوں کی ذمہ داریوں" پر زور کے باجود بغیر کسی بین الاقوامی حمایت کے اس حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے دنیا کے صف اول میں کھڑا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =