28 جون، 2020 2:41 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83837023
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار 183301 مریض صحت یاب

تہران، ارنا - ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 222669 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 183301 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کی سربراہ "سیما سادات لاری" نے اتوار کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار و 489 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

سادات لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 222669 افراد کوویڈ- 19 سے مبتلا ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 144 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار و 508 افراد تک بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 183301 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار دو ہزار و 946 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ملک میں ایک ملین و 610 ہزار 869 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے خوزستان، کردستان، آذربایجان غربی، ہرمزگان و کرمانشاه کے صوبوں کی صورتحال کو غیر معمول قرار دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =