27 جون، 2020 3:48 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83835862
0 Persons
ایران میں 128 ملین ٹن زرعی مصنوعات تیار کی جائیں گی

تہران، ارنا - ایرانی وزارت زراعت ڈپٹی برائے منصوبہ بندی اور معاشی امور نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک 128 ملین ٹن زرعی مصنوعات تیار کی جائیں گی۔

شاہرخ شجری نے کہا کہ اس سال زراعت کی پیداوار 86 ملین ٹن سے تجاوز کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایرانی سال کے دوران 23 ملین سے زائد باغات کی مصنوعات پیدا کی گئی اور رواں سال میں ان کی پیداوار بھی 24.7 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی۔
شجری نے کہا کہ گزشتہ سال  15.6 ملین ٹن سے مویشیوں کی پیداوار کا حجم اس سال 16 ملین ٹن تک پہنچ جائے گا۔
انہوں نے اس سال سمندری مصنوعات کی پیداوار میں 1.4 ملین ٹن اضافے کی توقع بھی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیداوار کے بنیادی وسائل کو محفوظ رکھتے ہوئے زراعت اور خوراک کے تجارتی توازن کو بہتر بنانا ، گھریلو پیداوار پر انحصار کرکے غذائی تحفظ کو فروغ دینا اور پیداوار کے تمام عوامل بالخصوص پانی اور مٹی کو بنیادی اور اسٹریٹجک مصنوعات میں خود انحصار حاصل کرنے کے لئے وزارت جہاد زراعت کی سب سے اہم حکمت عملی ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 5 =