27 جون، 2020 3:10 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83835817
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار 180 ہزار 661 افراد کا علاج

تہران، ارنا - ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 220 ہزار و 180 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 180 ہزار و 661 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کی سربراہ "سیما سادات لاری" نے ہفتہ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار و 456 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
سادات لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 220 ہزار و 180 افراد کوویڈ- 19 سے مبتلا ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 125 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار و 3646 افراد تک بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 180 ہزار و 661 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار دو ہزار و 928 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
 انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ملک میں ایک ملین و 583 ہزار 542 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے ملک کے جنوبی صوبے خوزستان، کردستان، کرمانشاہ، ہرمزگان، آذربائیجان غربی اور خراسان کی صورتحال کو غیر معمول ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 11 =