ایرانی تائیکوانڈو کھیلاڑی کی عالمی درجہ بندی میں پوزیشن برقرار

رشت، ارنا - عالمی تائیکوانڈو فیڈریشن کی نئی رینکنگ کے مطابق ایرانی تائیکوانڈو کھیلاڑی "آرمین ہادی پور" کی عالمی پوزیشن بدستور برقرار ہے۔

ٹوکیو میں اولمپک گیمز 2020 کے لئے کوٹہ حاصل کرنے والے ایرانی تائیکوانڈو کھیلاڑی 58 کلوگرام کے زمرے میں عالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر ہے۔
عالمی تائیکوانڈو فیڈریشن نے اپنی نئی درجہ بندی کا اعلان کردیا جس میں ایران کے شمالی صوبے گیلان سے تعلق رکھنے والے کھیلاڑی آرمین ہادی پور' 58 کلوگرام کے زمرے میں 298۔44 پوائنٹس کے ساتھ چھٹویں پوزیشن پر آگیا.
قابل ذکر سے کہ ہادی پور نے اس سے پہلے مختلف پوزیشنیں حاصل کی ہیں انہوں نے 2019 کو بلغاریہ کے گڑیند پری مقابلوں کے تیسرے مرحلے میں کانسی کا تمغہ، سربیا کے ٹورنامنٹ مین ایک کانسی کا تمغہ، جاپان کے گرینڈ پری مقابلوں میں ایک چاندی کا تمغہ، 2019 کو برطانیہ کے عالمی مقابلوں میں ایک کانسی کا تمغہ، برطانیہ کے گرینڈ پری مقابلوں میں طلائی تمغہ، اردن کے عالمی مقابلوں میں ایک سونے کا تمغہ، ریو اولمپکس میں طلائی تمغہ، عالمی چیمپیئن شپ مقابلوں میں چاندی کا تمغہ، ایشیائی مقابلوں میں ایک طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ، عالمی یونیورسل طلباء گیمز میں 3 طلائی تمغے، عالمی مقابلوں میں ایک چاندی کا تمغہ، گرینڈ پری مقابلوںمیں ایک چاندی کا تمغہ، گرینڈ اسلم مقابلوں میں طلائی تمغہ، روس کے گرینڈ پری مقابلوں میں ایک چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 14 =