ایران میں کرونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 177 ہزار 852 تک بڑھ گئی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر 217 ہزار 724 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 177 ہزار 852 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے جمعرات کے روز ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک یعنی 26 جون تک؛ کرونا وائرس کا شکار 2 ہزار 628 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں یک ہزار 356 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور اب مجموعی طور پر ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 217 ہزار 724 تک پہنچ چکی ہے۔

لاری نے مزید کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کوویڈ-19 سے متاثرہ 109 افراد کا انتقال ہوگیا ہے اور اب کرونا وائرس کی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 239 تک بڑھ گئی ہے۔

محکمہ صحت کی ترجمان نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس کا شکار 177 ہزار 852 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 912 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ابھی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 10 لاکھ 558 ہزار 872 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 9 =