تہران میں گیس ٹینک دھماکے کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ دفاع کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ دارالحکومت تہران کے علاقے پارچین میں گیس ٹینک دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈیئر جنرل "داود عبدی" نے جمعہ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کے فورا بعد متعلقہ اہلکار جائے وقوع پہنچ گئے اور حادثے کی وجوہات کے انکشاف کیلئے انوسٹیگیشن جاری ہے۔

عبدی نے کہا کہ دھماکے کی وجہ سے آگ پھیل لگی تھی جس پر فائرفائٹرز نے قابوپایا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید معلومات متعلقہ اداروں کیجانب سے شائع  ہوں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 4 =