ایرانی عوام امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا شکار ہیں: موسوی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کیجانب سے دہشتگردی کی سالانہ رپورٹ کی اشاعت کے رد عمل میں کہا ہے کہ ایرانی عوام ایک طرف امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا شکار ہیں اور دوسری طرف ان کیخلاف مقابلہ کرنے کے ہیرو بھی ہیں۔

سید عباس موسوی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دہشتگردی سے متعلق امریکی شائع کردہ رپورٹ کو کھلی الزام تراشی، سراسر جھوٹ اور دوہرے معیارات پر مبنی ہونے کی بناپر مذمت اور ساتھ ہی اس کا مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، ریاستی دہشتگردی اور ناجائز صہیونی ریاست کے سب سے بڑے حامی کے ناطے سے اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ دہشتگردی سے لڑنے اور اس ضمن میں فیصلہ کرنے کا دعوی کرے۔

موسوی نے مزید کہا کہ حالیہ دہائیوں کی تاریخ خود گواہ ہے کہ امریکہ نے بعض دہشتگرد گروہوں کی پیدائش میں کردار ادا کیا ہے یا کہ ان کی حمایت کی ہے اور ٹرمپ نے بھی انتخابی مہم میں کھل کر اعتراف کیا کہ سابقہ ​​امریکی حکومتوں نے داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دیا تھا۔

انہوں نے امریکہ کے ہاتھوں جنرل سلیمانی کی شہادت کو امریکی دہشتگردی اور جرائم کی واضح مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کا سب بڑا شکار ملک ہونے کے ناطے سے جو عموما امریکہ اور اس کی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ذریعے ہوگئے ہیں، اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 17 ہزار شہیدوں کی جانوں کا نذرانہ دینے سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر دہشتگردی کیخلاف جنگ کے صف اول میں کھڑا ہے۔

موسوی نے امریکہ کیجانب سے ایرانی عوام کیخلاف لگائی گئی معاشی اور طبی پابندیوں کو آزاد قوموں کیخلاف امریکی حکومت کی تازہ ترین مثال قرار دے دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =