بر سرکار حکومت کے دوران 65 ملین ایرانیوں کو موبائل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل

تہران، ارنا- ایرانی وزیر برائے مواصلات اور ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ حالیہ حکومت کے بر سرکار آنے کے ابتدا سے صرف 5 ملین افراد موبائل انٹرنیٹ سے منسک تھے لیکن اس کی تعداد میں اضافہ ہوکر پہلے 36 ملین اور اب تقریبا 70 ملین فراد تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تقریبا 6 سال پہلے صرف 300 ہزار ایرانیوں کو تیسری نسل کے موبائل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل تھے لیکن اب 70 ملین ایرانی تیسری اور چوتھی جنریشن کے موبائل انٹرنیٹ سے منسلک ہیں۔

2016ء اور حالیہ حکومت کے برسرکار آنے کے ابتدا ہی سے موبائل انٹرنیٹ براڈ بینڈ تک رسائی 41 فیصد تھا اور انٹرنیٹ صارفین کی تعداد بھی لگ بھگ 33 ملین افراد تھی۔

تقریبا 4 سال گزرنے کے بعد اور بنیادی ڈھانچوں کی توسیع دینے سے موبائل انٹرنیٹ براڈ بینڈ تک رسائی 83 فیصد تک پہنچ گیا اور انٹرنیٹ صارفین کی تعداد بھی لگ بھگ 80 ملین افراد تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج کل موبائل صارفین کی تعداد 119 ملین کے قریب ہے، اور ملک میں اس کی رسائی کی شرح 142 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے؛ آج ، ملک کے مین اور سب سڑکوں میں موبائل اور انٹرنیٹ اینٹینا تک رسائی 86 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

فی الحال ایران میں 3G اور 4G انٹرنیٹ سم کارڈز 100 ملین سے زیادہ ہیں، لیکن فعال صارفین کی تعداد 70 ملین ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 8 =