25 جون، 2020 12:54 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83833772
0 Persons
ایران میں الٹراساؤنڈ ڈیوائس تیار کیا گیا

تہران، ارنا-  ایک ایرانی علم پر مبنی کمپنی الٹراساؤنڈ مشین تیار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور بڑے پیمانے پر پیداوار کے میدان میں ضروری لائسنس بھی حاصل کرلی ہے۔

ان خیالات کا اظہار محکمہ صحت کے دفتر برائے ترقیاتی امور کے سربراہ "حسن وطن پور" نے جمعرات کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اندرون ملک میں الٹراساؤند ڈیوائس کی تیاری کو ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مشین کی تیاری میں خودکفیل ہونے کے شرائط کی فراہمی کی گئی ہے۔

وطن پور نے کہا کہ اس مشین کی بڑے  پیمانے پر پیداوار کیلئے ضروری حمایت کی جائے گی تا کہ  اس کے پیداوار سے بیماروں کی بہتر خدمات کی فراہمی ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ الٹراساؤنڈ ڈیوائسز اب تک بیرون ملک سے درآمد کی گئیں ہیں اور پابندیوں کی وجہ سے ان تک رسائی میں بھی دشواری پیش آر ہی ہیں۔

انہوں نے ایرانی ماہرین کیجانب سے کرونا وائرس ویکسن کی تیاری کی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  اگرچہ اس کی تیاری میں ٹائم لگے گا تا ہم وہ اس حوالے سے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

وطن پور نے کہا کہ ایرانی علم پر مبنی کمپنیوں نے کرونا وائرس کی ادویات کی تیاری کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائی ہیں اور اس حوالے سے قابل قدر کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 0 =