تفصیلات کے مطابق گورہ-جاسک خام تیل کی پائپ لائن ملک کے سب سے اسٹریٹجک منصوبوں میں سے ایک ہے؛ اس منصوبے کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر نے جلد از جلد اس پر عمل درآمد اور تیل کی برآمدات کیلئے بحیرہ عمان تک ایران کی رسائی پر زور دیا ہے۔
اس کے علاوہ ایرانی صدر نے بھی منگل کے روز اس پائپ لائن کے نفاذ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں کہا کہ کہ ایران تیل کی برآمدات کیلئے آبنائے ہرمز کو نظرانداز کرے گا۔
اور اب ایرانی صدر کے حکم کیساتھ اور ویڈیو کانفرنس کی شکل میں گورہ خام تیل پائپ لائن کو جاسک اور مکران ساحل پر تیل برآمد کرنے والے ٹرمینل کی تعمیر کیلئے باضابطہ آپریشن شروع ہوگا۔
اس سٹریٹجک اور قومی تیل کی منتقلی کے منصوبے کا مقصد، روزانہ دس لاکھ بیرل خام تیل کی گنجائش پیدا کرنا، اسے نئے جاسک ٹرمینل کے ذریعے ذخیرہ اور برآمد کرنا، خام تیل کی برآمدات کے تسلسل کو یقینی بنانا، اس کے برآمدی ٹرمینلز کو ویکرنلائز کرنا اور متنوع بنانا اور مکران کے سواحل میں پائیدار روزگار کی فراہمی ہے۔
*** ریفائنری مصنوعات سے پیٹرو کیمیکل فیڈ کی فراہمی
ہیگزن کی عام پروڈکشن پلان، جس کا باقاعدہ افتتاح ایرانی صدر کے ذریعہ ویڈیو کانفرنس کے طور پر کیا جائے گا، نے کرنسی اور درآمدات کے اخراج کو سنجیدگی سے متاثر کیا ہے۔
یہ منصوبہ 2017ء میں شروع ہوا تھا اور اس کا پہلا حصہ (پائپنگ وغیرہ) 2018ء کے آخر میں عمل میں لایا گیا تھا۔
اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد عام ہیگزان پروڈکٹ (پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کو درکار فیڈ) تیار کرنا ہے، جس سے اس پراڈکٹ کو درآمد کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر غیر ملکی زرمبادلے کے استعمال میں کمی کا باعث ہوگا۔
ہیگزن کی نارمل مصنوعات، جو پولیمر اور فوڈ دونوں درجوں میں تیار کی جاسکتی ہے، توانائی مارکیٹ پر بھی پیش کی جاتی ہے۔
*** پیٹرو کیمیکل پیداوار میں 140 ہزار ٹن کا اضافہ
ایک اور پروجیکٹ جو آج شروع کیا جائے گا وہ میاندآوب پیٹرو کیمیکل ہے جس کی سرمایہ کاری کا حجم 120 ملین ڈالر ہے اور پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کے دوسرے لیپ پروجیکٹس میں سے ایک ہے۔
میاندوآب پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں سرمایہ کاری کا حجم 120 ملین ڈالر اور یہ کمپلیکس اس وقت مطلوبہ صلاحیت پر چل رہا ہے اور آہستہ آہستہ، جیسے مغربی ایتھلین پائپ لائن کے ذریعے فیڈ کی پیداوار میں اضافہ ہوتا جائے گا تو اس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ