آئی ایم او تنظیم کو ایرانی بحری جہازوں کے عملے کیخلاف امریکی دباؤ کی یاد دہانی کرائی گئی

تہران، ارنا- ایرانی پورٹس اینڈ شپنگ اتھارٹی کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران، امریکہ کیجانب سے ایرانی بحری جہازوں میں سرگرم عملے کیخلاف مختلف قسم کے دباؤ کو بین الاقوامی میری ٹائم آرگنایزیشن (آئی ایم او) کی یاد دہانی کرائی گئی۔

ان خیالات کا اظہار "جلیل اسلامی" نے آج بروز بدھ کو ملاحوں کے دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجارت کے 90 فیصد کا حصہ سمندر کے ذریعے کیا جاتا ہے اور ملاح اس حوالے سے بہت بڑے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اسلامی نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، ایرانی تجارتی پورٹس میں 20 ہزار سے زائد سمندری کاروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران ملک کے جنوبی اور شمالی علاقوں جنوب اور شمال میں بحری جہاز کے ملاحوں کے فراہم کردہ 160 لاکھ سفر کیے گئے ہیں۔

اسلامی کا کہنا ہے کہ تجارتی پورٹس میں بھی 160 ملین ٹن سے زائد سامان کی لوڈنگ اور آن لوڈنگ کی گئی ہے جو آئل اور نان آئل کے بحری جہازوں میں کام کرنے والے ملاحوں کے تعاون سے کی گئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 2 =