عالمی جونیئر والی بال مقابلوں کی میزبانی کیلیے ایران کی اپیل

تہران، ارنا – ایران نے 2021  کو ورلڈ یوتھ والی بال چیمپین شپ کی میزبانی کرنے کی اپیل کی۔

محمد رضا داورزنی نے آج بروز بدھ عالمی والی بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر جنرل 'فابیو آزودو' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں 2021 کو مردوں کے بین الاقوامی جونیئر والی بال چیمپیئن شپ کی میزبانی کا مطالبہ کیا۔

عالمی والی بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر جنرل نے ایرانی عہدیدار کی درخواست کے جواب میں کہا کہ دوسرے ممالک نے بھی ان مقابلوں کو میزبانی کرنے کی اپیل کی ہے جن ممالک کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد ایران کی میزبانی سے متعلق ایف آئی وی بی FIVB کی رائے کا اعلان کیا جا‏ئے گا۔

ایران 1997 میں انڈر 19 چیمپئن شپ مقابلوں اور 2003 میں ورلڈ انڈر 21 چیمپین شپ مقابلوں کی میزبانی کرچکا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 1 =