24 جون، 2020 2:35 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83832717
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار 172 ہزار 96 افراد کا علاج

تہران، ارنا - ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 212 ہزار و 501 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 172 ہزار و 96 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کی سربراہ "سیما سادات لاری" نے بدھ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار و 531 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
سادات لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 212 ہزار و 501 افراد کوویڈ- 19 سے مبتلا ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 133 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار و 996 افراد تک بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 172 ہزار و 96 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار دو ہزار و 869 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
 انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ملک میں ایک ملین و 502 ہزار 525 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے ملک کے جنوبی صوبے خوزستان، کردستان، ہرمزگان اور بوشہر کی صورتحال کو غیر معمول ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 16 =