ایرانی سرحدوں میں منشیات کی ضبطگی میں 87 فیصد کا اضافہ

آستارا، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس فورس کے بارڈر کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی سرحدوں میں رواں سال کے دوران، گزشتے سال کے مقابلے میں منشیات کی ضبطگی میں 87 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بات جنرل احمد علی گودرزی نے بدھ کے روز آستارا کے سرحدی پل کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال، سرحدی محافظوں کی چوکسی کے ساتھ ملک کی سرحدوں پر 37 ہزار اور 444کلوگرام منشیات دریافت ہوئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ان منشیات کی ضبطگی میں 87 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

جنرل گودرزی نے بتایا کہ دنیا میں افیون کی 90فیصد ضبطگی ایران سے متعلق ہے۔ ی ایران منشیات کے خلاف جنگ میں بہت طاقتور ہے ، اور اگر یہ طاقت نہیں تھا یورپی ممالک کو منشیات سے شدید نقصان پہنچتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کے پہلے تین ماہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی محافظوں نے منشیات کے 270 اسمگلروں کو گرفتار کر کے انہیں عدالتوں میں متعارف کروایا۔

انہوں نے بتایا کہ ایران سرحدوں کی سلامتی اور سیکورٹی کے راستے میں 3800 ایرانی شہری شہید ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 5 =