ایرانی مصنف ہینز کرسچن اینڈرسن کے عالمی ایوارڈ کیلیے نامزد

تہران، ارنا - بچوں کی کتاب کونسل نے ایرانی مصنف ' جمشید خانیان' کو 2022 میں عالمی ہینز کرسچن اینڈرسن کے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا۔

چلڈرن بک کونسل کی جانب سے ایرانی مصنف جمشید خانیان کو 2022 کو ہینز کرسچن اینڈرسن کے بین الاقوامی ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا۔

جمشید خانیان 1340 ہجری شمسی میں ایرانی جنوبی شہر آبادان میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1360 کی دہائی کے پہلے نصف حصے سے دو ڈرامے ' یک نیمروز در اتاق بازجویی  اور روی نی‌بندی' اور مختصر کہانیوں کا ایک مجموعہ کے لکھنے کے ساتھ تحریری میدان میں اپنی سرگرمی کا آغاز کیا۔

خانیان ایرانی بچوں کے ادب کے پہلے مصنف ہیں جنھیں 2018 میں ایشیا سے میونخ میں انٹرنیشنل چلڈرن اینڈ یوتھ لائبریری کے 'سفید کوا'فیسٹیول میں مدعو کیا گیا ہے ۔

اس ایرانی مصنف کی تخلیقات آج کے انسانی مسائل جیسے جنگ ، ہجرت ، امتیازی سلوک ، تنہائی ، موت ، نسلوں کے درمیان باہمی تعلقات ، عمر رسیدہ افراد، نوجوانوں کے بحران ، شناخت ، مقامی تجربات اور مخصوص ثقافتوں ، شہری متوسط ​​طبقے کی زندگی پر خصوصی توجہ ، امن ، ہمدردی ، دوستی ، محبت پر زور دوسرے اور خاندان پر احترام  کے مسائل کے حوالے سے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 9 =