یورپ ایران مخالف قرارداد کو پیش کرنے سے امریکی کٹھ پتلی میں بدل گیا: شمخانی

تہران، ارنا- ایرانی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ کیوں یورپ ایران کے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے سلسلے میں بیوقوف "جان بولٹن" اور "ڈونلڈ ٹرمپ" کی مشترکہ منصوبہ بندی کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران مخالف قرارداد کو پیش کرنے سے ان کا کٹھ پتلی بن گیا۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمیرل "علی شمخانی" نے آج بروز پیر کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

شمخانی نے مزید کہا کہ سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے اپنی حالیہ کتاب میں ٹرمپ کو بیوقوف قرار دیا ہے اور ٹرمپ نے بھی جوابا انہیں بیوقوف اور نااہل قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیوں یورپ ایران کے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے سلسلے میں بیوقوف جان بولٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مشترکہ منصوبہ بندی کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران مخالف قرارداد کو پیش کرنے سے ان کا کٹھ پتلی بن گیا؟

واضح رہے کہ 19 جون کو عالمی جوہری ادارے کے بورڈ آف گورنز کے اجلاس میں میں یورپی ٹروئیکا کیجانب سے پیش کیے گئے ایران مخالف قرارداد کی منظوری کی گئی؛ روس اور چین نے اس قرارداد کی منظوری کے مخالف تھے

اس قرارداد کے مطابق، تین یورپی ممالک برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے امریکہ کی حمایت کے ساتھ ایران سے دو ایٹمی مقامات تک جوہری ادارے کے انسپکٹروں کو اجازت دینے اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 4 =