23 جون، 2020 2:48 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83831368
0 Persons
ایران میں کرونا کیسز رپورٹ، 169160مریض صحت یاب

تہران، ارنا - ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 209 ہزار و 970 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 169160 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کی سربراہ "سیما سادات لاری" نے منگل کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار و 445 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 209970 افراد کوویڈ- 19 سے مبتلا ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 121 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار و 863 افراد تک بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 169160 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار دو ہزار و 846 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 6 =