منشیات کیخلاف جنگ کیلئے ایران کی کوششیں قابل ستائش ہیں

تہران، ارنا - ایران میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی روک تھام کے نمائندے نے کہا ہے کہ  منشیات کیخلاف عالمی جنگ کیلئے ایران کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

ان خیالات کا اظہار" الکساندر فڈولف" نے منگل کے روز نے انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں جو ویڈیو کانفرنس کے طور پر منعقد کیا گیا، خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے منشیات کیخلاف عالمی جنگ کیلئے ایران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) UNODC) ایران کے ساتھ انسداد منشیات سے متعلق تعاون اور مشترکہ بات چیت کی سطح کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2020 کو منشیات اور جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر  کی ایک رپورٹ کے مطابق منشیات کی ضبطگی اور پکڑنے میں ایران  کی کوششیں نمایان اور قابل قدر ہیں جس رپورٹ میں آیا ہے کہ دنیا کے 90 فیصد افیون ، 26 فیصد ہیروئن اور 48 فیصد مورفین کو ایران نے دریافت کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =