ایران میں 10 ملین ٹن اسٹیل برآمد کرنے کی صلاحیت موجود ہے

تہران، ارنا – ایرانی وزارت مائنز، صنعت اور تجارت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ملک میں اسٹیل انگوٹس کے پروڈکشن کی شرح 17 ملین ٹن سے زیادہ ہے ، اور اب اس میں 10 ملین ٹن اسٹیل انگوٹس برآمد کرنے کی گنجائش ہے۔

محمد رضا کلامی نے کہا کہ ملک میں اسٹیل انگوٹس کی پیداواری کی شرح 17 ملین سے زیادہ ہے جو فی الحال ملک میں بیرون ممالک میں 10 ملین ٹن اسٹیل کی برآمدات کی صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اسٹیل انگوٹس کی سالانہ مانگ تقریبا سات سے لےکر آٹھ ملین ٹن تک ہے۔

وزارت صنعت، کان کنی اور تجارت کے مطابق ، اس سال ملک میں کم از کم 28 ملین ٹن اسٹیل پیدا ہوگا ، اور اس شعبے کی گنجائش 36 ملین ٹن سے زیادہ ہے جو توقع ہے کہ 1399 کے آخر تک اسٹیل کی پیداوار کی شرح 40 ملین ٹن سے زیادہ تک پہنچ جائے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 5 =