ایران علاقائی ممالک کو این 95 ماسک اور حفاظتی کپڑے برآمد کرے گا

اصفہان، ارنا- صوبے اصفہان کے ادارہ برائے صحت اور طبی سہولیات کی فراہمی کے سربراہ نے کہا ہے کہ این 95 ماسک، شیلڈ وردی اور دیگر طبی سہولیات ایران سے دوسروے ملکوں میں برآمد ہوجائے گا۔

ان خیالات کا اظہار "سید حسین صفوی" نے آج بروز پیر کو صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران ایران میں طبی سہولیات کی پیداوار میں اضافہ ہوجائے گا۔

صفوی نے کہا کہ ایران نے گزشتہ سال کے دوران، 250 لاکھ ڈالر کی مالیت پر مشتمل صحت اور طبی سہولیات کو برآمد کیا ہے جس سے ایرانی مصنوعات کی اعلی معیار ظاہر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پچھلے سال کے مارچ مہینے میں این 95 ماسک کی تیاری روزانہ 15 ہزار تعداد تک نہیں پہنچ سکی تھی، لیکن اب ان کی تعداد 200 ہزار ماسک تک پہنچ چکی ہے اور ممکن ہے کہ اس کو برآمد کیا جاسکے اور حفاظتی لباس اور تشخیصی کٹس جیسے کچھ اور اشیا کی مارکیٹنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے بہت بڑے اقدمات اٹھائے گئے ہیں؛ طبی ساز و سامان کے شعبے میں روزانہ 40 وینٹی لیٹر مشینز تیار کیے جاتے ہیں اور ایک ایسے وقت ہے جب بہت سارے ملکوں کو وینٹی لیٹر کی کمی کا سامنا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کوویڈ-19 کی روک تھام کیلئے 98 فیصد کی ادویات اندروں ملک ہی تیار کی جاتی ہیں۔

ماسک پروڈکشن لائنز، جراثیم کش مصنوعات اور کرونا وائرس ٹسٹ کی تیاری یہ سب کے سب بہت اہم اور قابل قدر اقدامات ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 3 =