22 جون، 2020 4:15 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83830143
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار 166 ہزار 427 افراد کا علاج

تہران، ارنا - ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 207 ہزار و 525 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 166 ہزار و 427 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کی سربراہ "سیما سادات لاری" نے پیر کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار و 525 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
سادات لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 207 ہزار و 525 افراد کوویڈ- 19 سے مبتلا ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 119 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار و 742 افراد تک بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 166 ہزار و 427 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار دو ہزار و 898 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
 انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ملک میں ایک ملین و 449 ہزار 420 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے ملک کے جنوبی صوبے خوزستان، کرمانشاہ، آذربائیجان شرقی کی صورتحال کو غیر معمول ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 8 =