عالمی سیاحتی ادارے کے سربراہ نے ایران کی کارکردگی کو سراہا

تہران، ارنا- عالمی سیاحتی ادارے کے سربراہ نے ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے، دستکاری صنعت اور سیاحتی امور کے نام میں ایک خط میں کوویڈ-19 کے پھیلاؤ کے دوران، ایران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایران سے جارجیا میں عالمی سیاحتی ادارے کی ایگزیکٹیو کونسل کے 112 ویں اجلاس میں حصہ لینے کی دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق "زوراب پولو لیکاشویلی" نے اس خط میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران، ایرانی حکومت کی تعمیری کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ ایرانی وزارت برائے ثقافتی ورثے، دستکاری صعنت اور سیاحتی امورنے عالمی  سیاحتی ادارے کے رہنما خطوط اور سفارشات کے مطابق اٹھائے گئے اقدامات سے بحران کے اثرات کو کم کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں جو انتہائی قابل قدر ہیں۔

انہوں نے ایرانی  وزارت برائے ثقافتی ورثے، دستکاری صعنت اور سیاحتی امور میں "علی اصغر مونسان" کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسی بحران نے دوران، معیشت کے تمام شعبوں میں سے سیاحت کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے اور اس بحران کے تباہ کن اثرات نے لوگوں کی معاشیات اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے ہماری کوششوں پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے مونسان کی تعمیری اور اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان سے 15 سے 17 ستمبر تک جارجیا کے درالحکومت تبلیسی میں منعقدہ عالمی  سیاحتی ادارے کی ایگزیکٹیو کونسل کے 112 ویں اجلاس میں حصہ لینے کی دعوت دی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 7 =