ایران اور افغانستان کے درمیان جامع تعاون معاہدے کی آئندہ تین مہنیوں میں حتمی شکل دی جائے گی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان جامع تعاون کے معاہدے کو آئندہ تین مہینوں کے دوران حتمی شکل دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق افغان محکمہ خارجہ کے قائم مقام "محمد حنیف اتمر" جو ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں ایران کا دورہ کیا ہے، نے آج بروز اتوار کو وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" سے ملاقات کی۔

اس مقلاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال بشمول سیاسی، معاشی، سلامتی اور ثقافتی شعبوں سمیت سرحدی امور، افغان پناہ گزینوں اور نقل و حمل شعبے میں تعاون پر بات چیت کی۔

اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ تین مہینوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان جامع تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایران کے دورے پر آئے ہوئے وفد نے آج اور کل 8 کمیٹیوں کے فریم ورک کے اندر دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان طے پانے والی مفاہمتوں کا جائزہ لے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 14 =