گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ایران میں 65 ہزار انسانی اعضا کی پیوندکاری

بیرجند، ارنا- اعضاء کا عطیہ کرنے والی ایسوسی ایشن کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ سنہ 2000ء سے اب تک ایران میں 65 ہزار انسانی اعضا کی پیوندکاری کی گئی ہیں جن سے زرمبادلہ کے ذخائر میں محکمہ صحت کی بجٹ کے 8 گنے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "امید قبادی" نے ہفتے کے روز صوبے خراسان جنوبی میں تعینات قائد اسلامی انقلاب کے نمائندے سے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دماغی موت کے افراد کے اعضا کی پیوندکاری، اسلامی انقلاب کی اہم کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنہ 1989ء سے پہلے اگر کسی کو اعضا کی پیوندکاری کی ضرورت تھی تو انہیں 40 ہزار برطانوی پاؤنڈ خرچہ کرنا پڑا تھا تا کہ برطانیہ میں جاکر پیوندکاری کی سیرجری کرے اور اسی صورتحال میں تقریبا 95 فیصد افراد کا انتقال ہوجا تھا۔

قبادی کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق، اگر کسی ملک میں پیوندکاری کی سیرجری ہوتی ہے تو وہ ملک میڈیکل سائنس کے عروج تک پہنچ گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 8 =