ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 161 ہزار 384 افراد صحت یاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک ملک کے اندر 202 ہزار 584 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 161 ہزار 384 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے ہفتہ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس کا شکار 2 ہزار 322 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 595 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور اب مجموعی طور پر ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 202 ہزار 584 تک پہنچ چکی ہے۔
لاری نے مزید کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کوویڈ-19 سے متاثرہ 115 افراد کا انتقال ہوگیا ہے اور اب کرونا وائرس کی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 507 تک بڑھ گئی ہے۔
محکمہ صحت کی ترجمان نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس کا شکار 161 ہزار 384 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 842 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ابھی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
 لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر ایک ملین و  395 ہزار 675 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے صوبوں خوزستان، مشرقی اور مغربی آذربائیجان، خراسان رضوی، کرمانشاہ، کردستان اور گلستان کی صورتحال کو غیر معمول قرار دے دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 3 =