عالمی جوہری ادارے کی گورنرز کونسل کے فیصلے سے صورتحال مزید خراب ہوتی ہے: روس

ماسکو، ارنا – عالمی جوہری ادارے میں روسی مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں دو مراکز تک رسائی پر بورڈ آف گورنرز کے فیصلہ صورتحال کو مزید خراب کرے گا۔

یہ بات "میخائل اولیانوف" نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری ادارے کے بورڈ آف گورنرز نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس ایجنسی کو ملک میں دو مراکز تک رسائی کی اجازت دے۔
اولیانوف نے کہا کہ روس اور چین نے اس قرارداد کو منظور نہیں کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران اور عالمی جوہری ادارے کے درمیان مسائل کے حل ہونے کے خواہاں ہیں مگر یقین رکھتے ہیں کہ اس قرارداد سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔
اس قرارداد کے مطابق، تین یورپی ممالک بشمول برطانیہ ، جرمنی اور فرانس نے امریکہ کی حمایت کے ساتھ ایران سے دو ایٹمی مقامات تک رسائی کے لئے جوہری ادارے کے انسپکٹرز کی اجازت دینے اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا مطالبہ کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 8 =